آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو اُڑادیں؛ ٹرمپ کا امریکی نیوی کو حکم

آبنائے ہرمز میں ایران کی پاسداران انقلاب نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جس سے وہاں گزرنے والے جہازوں کو شدید خطرات ہیں اور امریکی صدر نے اس تناظر میں اپنی بحریہ کو نیا حکم دیدیا۔

عالمی ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی “مائن سویپرز” (بارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز) پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور اس عمل کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس کارروائی کی رفتار تین گنا تک بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ عالمی بحری راستے کو جتنی جلدی ممکن ہو محفوظ بنایا جاسکے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ میں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی کو چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو اسی وقت تباہ کر دیا جائے۔ اس میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ماضی میں ایران کی پاسداران انقلاب پر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے تاہم امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ایران اب بھی بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار بھری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے جسے ایران  نے اسرائیل امریکی جنگ کے بعد سے بند کر رکھا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.