اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور لبنان میں تعینات امریکا کے سفیروں اور اسرائیل و لبنان کے سفرا سے ہونے ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ وہ حزب اللہ سے محفوظ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں

دریں اثنا جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختصر اطلاع دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے سفیروں سے ملاقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ  مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر میشیل ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر میشیل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرے گا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ  مارکو روبیو، اسرائیل میں امریکی سفیر میشیل ہکابی اور لبنان میں امریکی سفیر میشیل عیسیٰ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور لبنان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ ملاقات نہایت کامیاب رہی اور امریکا لبنان کے ساتھ مل کر اسے حزب اللہ سے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

جنگ بندی میں توسیع ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکا اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر مزید کشیدگی کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے جہاں گزشتہ کئی ماہ سے سرحد پار حملوں اور عسکری سرگرمیوں نے خطے میں تشویش پیدا کر رکھی ہے۔

اسرائیل اور لبنان زیادہ قریب آچکے ہیں، اسرائیلی سفیر

وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں اسرائیل کے سفیر یخیئیل لائٹر نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ چکے ہیں اور دونوں ممالک آج جتنے ایک دوسرے کے قریب ہیں، ماضی میں کبھی نہیں تھے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت کا ایک طویل عرصے سے انتظار تھا اور اس کے لیے دہائیوں سے کوششیں جاری تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور امید ہے کہ یہ جلد حاصل ہو جائے گا۔

دوسری جانب امریکا میں لبنان کی سفیر نادا حمادہ معوّض نے بھی اس موقعے کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت جاری رہی تو ہم لبنان کو دوبارہ عظیم بنا سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

گڈاپ کاٹھور ٹریفک حادثہ، جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

گڈاپ کاٹھور پر ایک شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 افراد جاں بحق

Read More

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

TECHNOLOGY

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

جنگی نوعیت کی اے آئی ویڈیوز پر ایکس کی سخت پابندی، آمدنی شیئرنگ پروگرام معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ مسلح تنازعات سے متعلق مصنوعی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.