لبنان میں تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں صحافی سمیت 5 افراد شہید

لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں ایک صحافی سمیت کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وادی بقاع میں ڈرون حملہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے دو ارکان کو نشانہ بنانے اور انہیں شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران لبنانی صحافی امل خلیل بھی جان کی بازی ہار گئیں جن کی لاش تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نکالی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے ال خیام اور دیگر علاقوں میں شدید اور منظم بمباری کی گئی، جس میں توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ بلڈوزرز کے ذریعے بھی مکانات کو مسمار کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج ضلع طائر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر رہی ہے جس سے شہری زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی رینجرز کیمپ حملے میں پکڑے گئے افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں ہفتے کو رینجرز کیمپ پر ہونے والے حملے میں گرفتار ہونے والے افغان

Read More

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر

Read More

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.