پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں شروع ہوسکتے ہیں؛ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورۂ پاکستان مؤخر کرکے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا تاہم ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں حیران کن انکشاف کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ڈیڑھ سے تین دنوں میں مذاکرات شروع ہونے کے امکان کی تصدیق کی ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں مزید امن مذاکرات کا امکان پیدا ہوگیا ہے، صدر ٹرمپ نے اس ممکنہ پیشرفت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے۔

یہ پیش رفت ایک روز بعد سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ ایران کی قیادت کی جانب سے متفقہ تجویز آنے تک جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو ناکہ بندی جاری رکھنے اور مکمل تیاری کی حالت میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں اور پاکستانی ذرائع کے مطابق جنگ بندی سخت بیانات کے باوجود برقرار ہے، جو دونوں جانب مثبت ارادے کی نشاندہی کرتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کسی قسم کی عسکری کشیدگی میں اضافہ نہیں ہوا۔

پاکستانی حکام نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات طویل انتظار کے بعد امریکی اور ایرانی وفود مذاکرات کے لیے اسلام آباد تو نہ آئے لیکن رات گئے ایک خبر جاری کی گئی جس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی کی مدت میں غیر معیّنہ توسیع کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایراوانی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اُٹھا لے تو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ یہ بیان اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ایران کی جانب سے مذاکرات میں شمولیت کی واحد رکاوٹ آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی ہے۔ اور ایران اس کے خاتمے کے بعد اِسلام آباد میں مذاکرات کے لیے آسکتا ہے۔

لیکن امریکی صدر کی جانب سے ایران کو ڈیل قبول نہ کرنے کے عوض سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو امریکی صدر کی جانب سے دباؤ کی سفارت کاری نظر آتی ہے لیکن ایرانی قیادت کے لیے ایسی دھمکیاں قبول کرنا اندرونِ ملک اپنی سیاسی پوزیشن خراب کرنے کے مترادف ہے۔

ماہرین کے مطابق مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کا دارومدار امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کے اقدامات پر ہے مثال کے طور پر اگر وہ بحری ناکہ بندی ختم کر کے ایرانی جہازوں کو چھوڑ دیتا ہے تو یہ مذاکرات کی جانب پیش قدمی ہوسکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.