امریکا نے ایرانی اور روسی تیل پر عائد پابندیوں میں توسیع کردی

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران اور روس کے سمندری راستے سے برآمد ہونے والے تیل پر عائد پابندیوں میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کئی ممالک کی جانب سے تیل کی ممکنہ قلت کے خدشات کے باعث درخواستیں موصول ہوئیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی سینیٹ کی اپروپریشنز سب کمیٹی کے بجٹ اجلاس میں بتایا کہ یہ درخواستیں تقریباً 10 ممالک کے مالیاتی رہنماؤں کی جانب سے کی گئیں۔

یہ درخواستیں گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں کے دوران سامنے آئیں، جہاں متعدد ممالک نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث توانائی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کا اظہار کیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان خدشات کے پیش نظر ایران اور روس کے سمندری تیل پر عائد پابندیوں میں 30 دن کی عارضی رعایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسکاٹ بیسنٹ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ختم ہونے والی پابندیوں میں توسیع نہیں کریں گے، تاہم بعد میں اس فیصلے میں تبدیلی کی گئی۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

ایک مفت دستیاب ٹول موجود ہے جو آپ کی ذاتی معلومات کو گوگل سرچ کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.