ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر نے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا

یہ ایونٹ ممکنہ طور پر ان کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ بھی رہا۔ریسل مینیا 42 کی دوسری رات بروک لیسنر اور Oba Femi کے درمیان پہلا میچ ہوا، جس میں بروک لیسنر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد لیسنر نے اپنے ریسلنگ گیئرز رنگ میں چھوڑ دیے، جو کہ ریسلنگ کو الوداع کہنے کا علامتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔گیئر چھوڑنے کے بعد بروک لیسنر نے اپنے دوست اور طویل عرصے سے منیجر پال ہائے مین کو گلے لگایا، جبکہ تماشائیوں نے “تھینک یو بروک” کے نعرے بلند کیے۔

رنگ کو چھوڑنے سے قبل انہوں نے اسے فلور پر چوما، جس سے یہ واضح ہوا کہ یہ واقعی ان کا آخری میچ تھا۔بروک لیسنر نے 2002 میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن کر اپنی ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا، 2004 میں کچھ عرصے کے لیے وقفہ لیا اور بعد میں دوبارہ واپسی کی۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتنے کے علاوہ تین بار یونیورسل چیمپئن شپ اور دو بار رائل رمبل مقابلے اپنے نام کیے۔

2014 میں بروک لیسنر نے ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کا 21 سال تک برقرار رہنے والا ناقابل شکست ریکارڈ توڑا تھا۔کچھ عرصے قبل بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلرز جان سینا (دسمبر 2025) اور اے جے اسٹائلز (فروری 2026) نے ریسلنگ کو خیرباد کہا تھا، اور اب بروک لیسنر کے جانے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کی ایک اور بڑی لیجنڈ کیریئر سے رخصت ہو گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار کون ہیں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندرونی تنظیمی معاملات اور طاقت کی کشمکش

Read More

TECHNOLOGY

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.