موت سے قبل کیسے خواب نظر آتے ہیں؟ سائنسی تحقیق میں دلچسپ انکشاف

انسانی زندگی کے آخری ایام اور اس دوران نظر آنے والے خواب ہمیشہ سے ایک معمہ رہے ہیں، لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک نئی سائنسی تحقیق نے اس پر سے پردہ اٹھایا ہے۔

اس حوالے سے ایک نئی تحقیق چونکا دینے والے انکشافات سامنے لائی ہے، جس کے مطابق مرنے سے پہلے لوگوں کو حیرت انگیز اور اکثر ایک جیسے خواب اور مناظر دکھائی دیتے ہیں۔

اٹلی کے ماہرین کی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خواب اور مناظر انہیں سکون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اٹلی کے ادارے ’ایزینڈا یو ایس ایل‘ کے ماہرین نے اپنی نوعیت کی پہلی ایسی تحقیق کی ہے جس میں ان مریضوں کے خوابوں کا جائزہ لیا گیا جو زندگی کی آخری اسٹیج پر تھے۔

اس مقصد کے لیے 239 طبی ورکرز، نرسوں اور ماہرِ نفسیات سے ڈیٹا جمع کیا گیا جنہوں نے مرنے والے مریضوں کے تجربات کو خود سنا اور دیکھا تھا۔ نتائج معروف جریدے ’ڈیتھ اسٹڈیز‘ میں شائع ہوئے۔


تحقیق کے مطابق بہت سے مریضوں نے بتایا کہ انہوں نے خواب میں اپنے ان عزیزوں کو دیکھا جو پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔

ایک خاتون مریضہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کو دیکھا، جو انہیں اپنے پاس بلاتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ وہ ان کا انتظار کر رہے ہیں، جبکہ ایک اور شخص نے خود کو ایک روشن دروازے کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا۔

کچھ افراد نے روشن روشنی، سیڑھیاں یا کھلے دروازے جیسے مناظر بیان کیے، جو گویا ایک نئی دنیا میں داخل ہونے کی علامت تھے۔ ایک مریض نے ساحلِ سمندر پر سفید گھوڑے کو دوڑتے ہوئے دیکھنے کا ذکر کیا۔

اگرچہ زیادہ تر خواب سکون دینے والے تھے، لیکن کچھ مریضوں کو خوفناک خواب بھی آئے، جیسے کسی ڈراؤنی شکل کا نظر آنا۔ ایک شخص نے بتایا کہ اسے ایسا لگا جیسے کوئی خوفناک مخلوق اسے نیچے کی طرف کھینچ رہی ہو۔

ماہرین کے مطابق ایسے خواب انسان کے اندر موجود خوف یا موت کو قبول نہ کرنے کی کیفیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

تحقیق کی سربراہ ایلیسا رابٹی کے مطابق یہ خواب اور مناظر محض وہم نہیں بلکہ یہ مریضوں کو موت کے لیے ذہنی اور روحانی طور پر تیار کرتے ہیں۔ ان سے مریض کو یہ احساس ملتا ہے کہ وہ اکیلا نہیں ہے، جس سے اسے سکون ملتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے مریض اس ڈر سے یہ باتیں نہیں بتاتے کہ لوگ انہیں پاگل سمجھیں گے اس لیے ان کی باتوں کو توجہ سے سننا چاہیے۔

یہ مطالعہ ان لوگوں پر کیا گیا جو بیماری کے آخری مرحلے میں تھے نہ کہ وہ جو کسی حادثے میں بال بال بچے ہوں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں طرح کے افراد کے تجربات حیرت انگیز طور پر ایک جیسے پائے گئے ہیں۔

یہ تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ انسانی دماغ زندگی کے آخری وقت میں خود کو تسلی دینے اور سکون پانے کا ایک قدرتی طریقہ رکھتا ہے، جو ادویات سے ہٹ کر ایک نفسیاتی سہارا ثابت ہوتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.