اسلام آباد مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا باضابطہ جواب نہیں ملا، بطور ثالث مسلسل رابطہ : پاکستان

    پاکستان نے کہا ہے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت سے متعلق ایران کا باضابطہ جواب نہیں ملا،بطور ثالث مسلسل رابطے میں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد کی تصدیق کے حوالے سے ایران کی جانب سے باضابطہ جواب کا تاحال انتظار ہے ۔پاکستان بطور ثالث ایرانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے ، ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کیلئے قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں تاحال جاری ہیں۔دریں اثنا امریکا کی قائم مقام ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

    جس میں ‘خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے ‘چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کیلئے مکالمے اور سفارت کاری کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دینے کے پاکستان کے مستقل مؤقف کو اجاگر کیا۔انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان روابط کی ضرورت پر زور دیا، دونوں فریقین سے جنگ بندی میں توسیع پر غور کرنے اور مکالمے اور سفارت کاری کو موقع دینے کی اپیل کی۔وزارت خارجہ کے مطابق بیکر نے خطے میں امن کے فروغ اور بات چیت میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار پر امریکا کی جانب سے قدردانی کا اظہار کیا۔چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق اسلام آباد کی کوششوں کی ‘مکمل حمایت’ کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی سفیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران چینی سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطے کے فروغ کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ کوششیں خطے اور اس سے آگے پائیدار امن اور استحکام کیلئے اہم ہیں۔ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے امن اور استحکام کیلئے بات چیت اور باہمی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اور بدلتے علاقائی منظرنامے کے تناظر میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کیلئے بات چیت اور تعمیری روابط کی ضرورت پر زور دیا۔فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی،دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے مکالمے اور رابطے کی اہمیت پر زور دیا،سعودی وزیرخارجہ نے اس ضمن میں پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

    Share On Social Media

    KARACHI

    کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

    کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا

    Read More

    سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے

    Read More

    TECHNOLOGY

    جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

    اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

    Read More

    گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

    پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

    Read More

    TRENDING VIDEOS

    LATEST

    ENTERTAINMENT

    ENTERTAINMENT

    roznama jazba

    Roznama Jazba is a news updated with multiple news

    & informative blogs holding valueablle material for all class of society.