“شان دار مذاکرات” کے آغاز کے لیے ایران سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین کو رہا کرے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام سے ان آٹھ خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ انہیں سزائے موت کا سامنا ہے۔

ٹرمپ نے آج منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا “ایرانی قائدین کے نام، جو جلد ہی میرے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے والے ہیں : میں ان خواتین کی رہائی کی بہت زیادہ قدر کروں گا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ (نمائندے) آپ کے اس اقدام کا احترام کریں گے۔ براہِ کرم، انہیں کوئی نقصان نہ پہنچائیں! یہ ہمارے مذاکرات کا ایک شان دار آغاز ہوگا ! اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔”

ٹرمپ کا یہ بیان امریکہ میں مقیم ایک اسرائیل نواز سماجی کارکن ایال یعقوبی کی “ایکس” (ٹویٹر) پر شیئر کردہ ایک پوسٹ کے ساتھ سامنے آیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آٹھ خواتین کو پھانسی دی جانے والی ہے۔ فوری طور پر ان معلومات کی صحت کی تصدیق نہیں ہو سکی کیونکہ مذکورہ پوسٹ میں نام بتائے بغیر صرف آٹھ خواتین کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔

مذاکرات کے متوقع دوسرے دور سے قبل، ٹرمپ نے منگل کے اوائل میں ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کے ارادے کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکراتی میز پر مضبوط پوزیشن میں ہے اور آخر کار ایک “شان دار ڈیل” تک پہنچ جائے گا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب “سی این این” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بدھ کی صبح پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے پیر کے روز یہ بھی کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ جس معاہدے پر کام کر رہی ہے وہ “جامع نیوکلیئر ڈیل (JCPOA) ” سے کہیں بہتر ہوگا، جس کا اشارہ باراک اوباما اور جو بائیڈن کے دور میں ہونے والے معاہدے کی طرف تھا۔ انہوں نے اسے “ملکی سلامتی کے حوالے سے اب تک ہونے والے بد ترین معاہدوں میں سے ایک” قرار دیا۔

واضح رہے کہ دو ہفتوں پر مشتمل یہ جنگ بندی چند دنوں میں ختم ہونے والی ہے۔ مذاکرات میں شریک ایک پاکستانی ذریعے کا کہنا ہے کہ کل بدھ سے دوبارہ بات چیت شروع کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، اگرچہ ایران نے اس سے قبل اس ہفتے مذاکرات کے دوسرے دور کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

امریکی ویب سائٹ Axios نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کے لیے آج پاکستان روانہ ہوں گے۔ جبکہ “وال اسٹریٹ جرنل” نے با خبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران نے علاقائی ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آج منگل کو اپنا وفد پاکستان بھیجے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو

Read More

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: شور میں بھی صاف آواز کے ساتھ کال ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک جدید سہولت متعارف کرانے کی تیاری

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کالز میں نوائس کینسلیشن متعارف کرانے کی تیاری

میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور مفید فیچر متعارف کرانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.