مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

مقبوضہ کشمیر میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق مسافروں سے بھری ایک بس تیز موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثہ پیر کی صبح ضلع ادھم پور کے قریب کانوٹ گاؤں کے مقام پر پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق 42 نشستوں والی بس میں 60 سے زائد افراد سوار تھے، جو رام نگر سے ادھم پور جا رہے تھے۔ بس ایک خطرناک موڑ پر آٹو رکشہ سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے پھسل گئی اور تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کے مطابق 19 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ مزید 2 زخمی اسپتال میں جانبر نہ ہو سکے۔ حادثے میں تقریباً 45 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں اور طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارت میں ٹریفک حادثات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ شمار ہوتی ہے، جہاں ہر سال ہزاروں افراد سڑک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری، خستہ حال سڑکوں، ناقص گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث پیش آتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

28ویں آئینی ترمیم ایم کیو ایم پاکستان کے لیے سیاسی بقا کا معاملہ کیوں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کی جانب سے کی گئی حالیہ

Read More

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو

Read More

TECHNOLOGY

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.