شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ، شہید بینظیر بھٹو یونی ورسٹی شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) اور مولانا بشیر احمد فاروقی سینٹر فار اسپیس سائنس، کلائمیٹولوجی اینڈ انوائرنمنٹل ٹیکنالوجی، کراچی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔یہ معاہدہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت قائم امام احمد رضا یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز کے ڈائریکٹوریٹ آفس میں طے پایا۔ شہید بینظیر بھٹو یونی ورسٹی ، شہید بینظیر آباد نواب شاہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے سیلانی ہیڈ آفس کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے سیلانی کے ٹرسٹیز اور تعلیمی ماہرین سے ملاقاتیں کیں ۔ سیلانی ویلفیئر کے مختلف شعبہ جات کے دورے میں انہوں نے ادارے کی منظم اور شفاف فلاحی خدمات کے طریقہ کار کو سراہا۔

دورے کے دوران وائس چانسلر نے سیلانی کے بانی مولانا بشیر احمد فاروقی سے ملاقات کی، جس میں تعلیمی تعاون، تحقیق کے فروغ اور مشترکہ منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، انہوں نے امام احمد رضا یونی ورسٹی کے نامزد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد کمال انصاری سے بھی ملاقات کی۔ مفاہمت کی یادداشت پر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ کے علاوہ مولانا بشیر احمد فاروقی ،سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب خان یوسف زئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان آفریدی نے دستخط کیے ۔  معاہدے کے تحت دونوں ادارے اسپیس سائنس، موسمیات اور ماحولیاتی ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں مشترکہ تحقیق کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر راشد کمال انصاری، سید ابو فیصل، فرقان اسلم، ڈاکٹر کمانڈر (ر) سید محمد علی عباس نقوی، سید کامران نقوی، عمر فاروق اور سید واعظ برنی بھی موجود تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

مذمت کرنے کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ لپیٹ

Read More

آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان مارے گئے، ہمارے 12 جوان شہید ہوئے: ترجمان پاک فوج

پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق

Read More

TECHNOLOGY

انسان ایک مصنوعی دنیا میں رہ رہے ہیں، سائنسدان کا حیران کن دعویٰ

کئی دہائیوں سے سائنسدان اور فلسفی ایک اہم سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.