وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان کیا ہے اور اہم فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی حکومت کے دفاتر میں 20 اپریل کو گھر سے کام کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اور عملہ اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری دفتر طلبی کے لیے تیار رہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری امور جاری رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق 20 اپریل 2026 سے تاحکم ثانی پولیس خدمت مرکز ایف 6، پولیس خدمت مرکز گلبرگ گرین اور کیس کیڈ ڈپلومیٹک انکلیو میں لائسنسنگ کے متعلقہ سہولیات بدستور جاری رہیں گی جبکہ فیض آباد ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر پولیس خدمت مراکز میں لائسنسنگ کے متعلق سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ لائسنسنگ کے متعلق سہولیات کے لئے ایڈوائزری پرعمل درآمد کریں اور مزید معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وٹس ایپ چینل فالو کریں یا اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اورآئی ٹی پی FM 92.4 سنتے رہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

گڈاپ کاٹھور ٹریفک حادثہ، جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا

گڈاپ کاٹھور پر ایک شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 افراد جاں بحق

Read More

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

TECHNOLOGY

امریکا میں مالیاتی ادارے سائبر حملوں کے خدشے پر ہائی الرٹ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ

Read More

پلیز، تھینک یو یا کچھ اور بھی: چیٹ بوٹس سے عمدہ کام کروانے کے طریقے کیا ہیں؟

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.