امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارے نور خان ایئربیس پر لینڈ کرگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیاروں کے ذریعے آنے والی امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم اپنے ہمراہ لاجسٹک سامان اور متعدد گاڑیاں بھی لائی ہے، جو آئندہ مذاکراتی عمل کے دوران استعمال میں لائی جائیں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس ٹیم کے ساتھ خصوصی بلٹ پروف گاڑیاں اور ایمبولینس بھی پاکستان پہنچائی گئی ہیں تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں متوقع امریکی مذاکراتی وفد انہی خصوصی گاڑیوں کے ذریعے اپنی آمد و رفت کرے گا، جبکہ ایمبولینس بھی وفد کی نقل و حرکت کے دوران ہمراہ رہے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم اسلام آباد جارہی ہے جو کل شام وہاں پہنچ جائےگی۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.