پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایک جامع ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں جعلی کالز اور پیغامات کے ذریعے ہونے والی دھوکہ دہی سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق جعل ساز اکثر خود کو بینک، پی ٹی اے یا کورئیر سروس کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں کو ورغلاتے ہیں، لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ کسی بھی نامعلوم شخص کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ نمبر، بینک او ٹی پی یا پاسورڈ شیئر نہ کریں اور نہ ہی مشکوک لنکس پر کلک کریں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے فراڈ کی صورت میں شہری پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ یا سی ایم ایس ایپ کے ذریعے فوری شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

مزید برآں، غیر قانونی سمز کے اجرا کو روکنے کے لیے پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوراہوں یا فٹ پاتھوں پر موجود اسٹالز سے مفت سم لینے کے بجائے صرف کمپنی کے آفیشل سینٹرز یا فرنچائزز کا رخ کریں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ مفت سم کے لالچ میں دی گئی بائیو میٹرک تصدیق کا غلط استعمال کر کے آپ کے نام پر اضافی سمز جاری کی جا سکتی ہیں جو کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد چیک کریں اور تمام اضافی یا غیر استعمال شدہ سمز کو فوری طور پر بلاک کروائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جاسکے۔

Share On Social Media

KARACHI

واٹس ایپ کے ذریعے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب، انکار پر دھمکیاں

کراچی:  شہر قائد میں بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سولجر

Read More

شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.