’ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کا جانور لے آئے’، ٹرمپ کی پاکستان آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق خبروں کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے شیئر کی جانے والی وائرل پوسٹس میں امریکی صدر کو پاکستان کے مختلف مناظر میں مزاحیہ انداز میں دکھایا جا رہا ہے۔ بعض میمز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو لاہور کی مشہور چکن کڑاہی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دیگر مناظر میں انہیں مقامی شہریوں سے راستہ پوچھتے ہوئے مزاحیہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ایک مزاحیہ تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک دکاندار سے تربوز خریدتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تصویر میں دکاندار انہیں لال تربوز کاٹ کر دکھاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ ’پیک کر دوں‘؟

مزمل نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ایک مزاحیہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم شہباز شریف کو ایک ساتھ قربانی کے جانورکو پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

صارف نے اس تصویر کے ساتھ دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ اور شہباز شریف قربانی کے لیے جانور منڈی سے لاتے ہوئے۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف مزاحیہ ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے ایران جنگ کے اقتصادی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان نے ایران میں جاری کشیدگی کے پیشِ نظر عالمی توانائی کی مارکیٹس اور سپلائی

Read More

سانحہ گل پلازہ میں کے ایم سی کی کوئی غفلت نہیں، میونسپل کمشنر

کراچی(کورٹ رپورٹر) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن میں میونسپل کمشنر کے ایم سی نے ذمہ

Read More

TECHNOLOGY

آپ موبائل اور ٹیبلٹ پر 5Gکیسے آن کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر میں جہاں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے، وہیں صارفین کی بڑی

Read More

انسانوں کی ضرورت ختم، کلاڈ اے آئی خود فیصلے کرنے لگا

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس نے مشینوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.