اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور: جے ڈی وینس امریکی وفد کی قیادت کریں گے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد آنے والے وفد کی قیادت کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ جے ڈی وینس اسلام آباد جانے والے وفد کی قیادت کریں گے، اور ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکراتی عمل میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جے ڈی وینس اسلام آباد آنے والے وفد میں شریک نہیں ہوں گے، جبکہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ مذاکرات کریں گے، تاہم اب وائٹ ہاؤس عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر اسلام آباد جانے والے وفد کی سربراہی کریں گے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاکہ ان کے نمائندے اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر آبنائے ہرمز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ہمارے نمائندے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی

Read More

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.