سپین میں امیگریشن کی نئی پالیسی: لاکھوں افراد کیلئے امید کی کرن

    ) سپین کی حکومت کی جانب سے 2026 میں امیگریشن کے حوالے سے ایک تاریخی اور غیر معمولی قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت تقریباً پانچ لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہ سامنے آیا ہے، یہ اقدام نہ صرف اسپین کی معیشت بلکہ وہاں مقیم غیر ملکیوں، خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

    اس نئی پالیسی کے تحت وہ افراد جو طویل عرصے سے اسپین میں بغیر کاغذات کے رہ رہے ہیں، اب قانونی رہائش (Residence Permit) اور ورک پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہو سکیں گے، حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ معاشی ضروریات، لیبر مارکیٹ کی کمی اور سماجی انضمام کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

    امیگریشن پالیسی کی بنیادی شرائط

    اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لئے چند بنیادی شرائط مقرر کی گئی ہیں:

    درخواست گزار کا 31 دسمبر 2025 سے پہلے اسپین میں موجود ہونا ضروری ہے

    • کم از کم چند ماہ کی مسلسل موجودگی کا ثبوت
    • کسی بھی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو
    • اسپین میں رہائش کا قابلِ قبول ثبوت
    • کسی قسم کی ڈیپورٹیشن یا انٹری بین نہ ہو
    • امیگریشن کے لئے درکار ضروری کاغذات

    امیگریشن اپلائی کرنے کے لئے درج ذیل اہم دستاویزات درکار ہوں گے:

    • شناختی دستاویزات
    • پاسپورٹ (Valid اور مکمل کاپی)

    اسپین میں موجودگی کا ثبوت:

    • کرایہ نامہ
    • یوٹیلٹی بلز
    • بینک اسٹیٹمنٹ یا میڈیکل ریکارڈ

    پولیس کلیئرنس:

    • اسپین کا کریمنل ریکارڈ
    • پاکستان کا پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ

    دیگر دستاویزات:

    • جاب آفر (اگر دستیاب ہو)
    • سابقہ امیگریشن درخواست یا اسائلم ریکارڈ
    • امیگریشن کے لئے اپلائی کیسے اور کہاں کریں؟

    درخواست گزار درج ذیل طریقوں سے اپلائی کر سکتے ہیں:

    • آن لائن سرکاری پورٹل کے ذریعے
    • قریبی Oficina de Extranjería (امیگریشن آفس)
    • سوشل سیکیورٹی دفاتر
    • مستند قانونی مشیروں یا این جی اوز کی مدد سے

    سفارت خانہ پاکستان اور قونصل خانہ بارسلونا کا مثالی کردار

    اس پوری صورتحال میں ایک نہایت قابلِ تحسین اور مثبت پہلو پاکستان کے سفارتی اداروں کا کردار بھی ہے۔

    سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ اور قونصل خانہ پاکستان بارسلونا نے اس امیگریشن عمل کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور معاونت کی ہے۔

    ان اداروں نے نہ صرف بروقت رہنمائی فراہم کی بلکہ دن رات محنت کرتے ہوئے ہزاروں پاکستانیوں کو پاسپورٹ کی تجدید، پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے لئے ضروری کاغذات اور دیگر ضروری دستاویزات کے لئے انتہائی محنت ۔لگن سے کام کیا بلکہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کو بند کرکے قونصلیٹ کے اوقات میں بھی اضافہ کئے رکھا ۔

    اور تمام ضروری کاغذات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    خصوصاً قونصل جنرل اور سفارتی عملے کی جانب سے کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ، خصوصی کیمپس اور فوری سروسز کے ذریعے یہ یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی پاکستانی اس اہم موقع سے محروم نہ رہ جائے۔

    یہ اقدامات نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے لئے سہولت کا باعث بنے بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

    پاکستانیوں کے لئے سنہری موقع

    یہ پالیسی ان پاکستانیوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے جو برسوں سے اسپین میں غیر قانونی حیثیت کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔ اب وہ:

    • قانونی طور پر کام کر سکیں گے
    • سوشل سیکیورٹی میں شامل ہو سکیں گے
    • ہیلتھ اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے
    • مستقبل میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے قابل ہوں گے

    چیلنجز اور احتیاطی تدابیر

    اگرچہ یہ ایک بہترین موقع ہے، لیکن درخواست گزاروں کو چاہیے کہ:

    • تمام دستاویزات مکمل اور درست ہوں
    • مستند ذرائع سے اپلائی کریں
    • کسی بھی فراڈ یا غیر قانونی ایجنٹ سے بچیں

    اسپین کی نئی امیگریشن پالیسی لاکھوں افراد کے لئے ایک نئی امید ہے جبکہ پاکستانی سفارتی اداروں کی بروقت اور انتھک کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، یہ وقت ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کو قانونی اور محفوظ بنائے۔ 

    Share On Social Media

    KARACHI

    پنکی کیس: تھانے کی ویڈیو غائب، خواتین اہلکار کلیئر، ایس ایچ او کا کردار مشکوک

    کراچی میں ہائی پروفائل انمول عرف پنکی کیس کی تفتیش میں انتہائی سنسنی خیز اور

    Read More

    کراچی میں ایک اور منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث

    Read More

    TECHNOLOGY

    اے آئی پر بڑھتا انحصار انسانی ذہانت کے لیے خطرہ بننے لگا، برطانوی سائنسی ادارہ

    برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر بڑھتا ہوا

    Read More

    اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

    تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

    Read More

    TRENDING VIDEOS

    LATEST

    ENTERTAINMENT

    ENTERTAINMENT

    roznama jazba

    Roznama Jazba is a news updated with multiple news

    & informative blogs holding valueablle material for all class of society.