شہباز شریف کا عالمی ثقافتی ورثہ کے دن پر پیغام، قومی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عالمی ثقافتی ورثہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے بھرپور تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور اس ضمن میں بھرپور عزم رکھتا ہے۔

18 اپریل 2026 کو عالمی ثقافتی ورثہ کے دن کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کی طرح اس دن کو اپنے مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کے ساتھ منا رہا ہے۔ انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ثقافتی ورثہ انسانی تہذیب، ماضی کی حفاظت، حال کی عکاسی اور مستقبل کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا ثقافتی ورثہ قدیم تہذیبوں اور انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا حسین امتزاج ہے جو قومی شناخت کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ قدیم ترین تہذیبوں کی امین ہے اور یہاں مختلف ثقافتیں، زبانیں، موسیقی، دستکاری اور علاقائی روایات معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق ثقافتی ورثہ مقامی علم اور روایات کو محفوظ رکھتا ہے اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں تسلسل اور شناخت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ثقافتی ورثے کو قومی ترقی اور عالمی روابط کے لیے انتہائی اہم سمجھتی ہے اور اس حوالے سے تاریخی مقامات کو یونیسکو کی عالمی فہرستوں میں شامل کرانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پیغام میں کہا گیا کہ حکومت ڈیجیٹل ثقافتی پلیٹ فارمز کے ذریعے ورثے کو محفوظ بنانے اور دستاویزی شکل دینے پر بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس سے نہ صرف ثقافت محفوظ ہوگی بلکہ سیاحت اور ثقافتی سفارت کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور روایتی علم کے زوال جیسے چیلنجز کے باوجود اجتماعی کوششوں سے اس ورثے کو آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کریں اور اس کے تحفظ اور فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ورثہ ہی قومی وحدت اور شناخت کی بنیاد ہے، جسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

TECHNOLOGY

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.