ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری عالمی سفارتی سرگرمیوں کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی صورتحال، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی طاقتیں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے نئے دور کے لیے متحرک دکھائی دیتی ہیں

ترکیہ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی، جہاں دنیا بھر کے رہنما اور اعلیٰ حکام 17 سے 19 اپریل تک عالمی چیلنجز اور غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے موضوع پر جمع ہو رہے ہیں۔ فورم اس سال “مستقبل کی سمت اور غیر یقینی حالات کا نظم” کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور امریکا ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے پر مشاورت کی جائے گی۔ اطلاعات ہیں کہ امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

واضح  رہے کہ حالیہ مذاکرات کے پہلے دور میں کوئی حتمی پیشرفت نہ ہو سکی تھی، تاہم دونوں فریقین کی جانب سے بات چیت جاری رکھنے کے اشارے دیے گئے ہیں۔ اس تناظر میں پاکستان، ترکیہ اور دیگر علاقائی ممالک کا کردار نہایت اہم ہوتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان اپنے 2 روزہ دورے کے دوران قبل ازیں سعودی عرب اور قطر کا دورہ کر چکے ہیں، اور اس کے بعد ہی ترکیہ پہنچے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو

Read More

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، خرم شہزاد

پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری ہے

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے کی انتقال کر جانے والے افراد کی سمز ورثا کے نام منتقل کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری

Read More

مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.