کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ نیٹ ورک کے 9 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق منگل کو کراچی کے ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس نے بین الصوبائی اسمگلروں کے خلاف ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 29 ارب 69 کروڑ سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں ایک انتہائی مطلوب اسمگلنگ نیٹ ورک کے 9 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

ملزمان دو گاڑیوں میں سوار ہو کر بلوچستان کے راستے کراچی پہنچے تھے، جن کی تلاشی لینے پر ایرانی کرنسی کے 236 بنڈل برآمد ہوئے جن کی مجموعی مالیت اربوں میں بتائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ اصغر، عبدالغفار، تاج محمد، نسیم اور دیگر شامل ہیں جب کہ خواتین میں بی بی سہارا، گل سیما اور بی بی افسانہ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

کیماڑی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد تمام ملزمان، برآمد ہونے والی کرنسی اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.