ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اے آئی گلاسز پر کام جاری

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کم از کم چار مختلف قسم کے اے آئی گلاسز پر کام کر رہا ہے جو آئندہ متعارف کرائی جانے والی نئی بڑی پروڈکٹ ہو سکتی ہے۔

کمپنی ایک ایسا چشمہ تیار کر رہا ہے جس میں کیمرا، مائیکرو فون، اسپیکر جیسے سینسر شامل ہوں گے اور یہ سینسر آئی فون اور ایپل کی دیگر ڈیوائسز کے ساتھ کام کرے گا۔

بلومبرگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کمپنی کی اس پروڈکٹ کی لانچ کو میٹا کے گلاسز کے ساتھ مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایپل پُر امید ہے کہ گلاسز کے اعلیٰ ڈیزائن ان کو میٹا گلاسز سے مقابلے میں مدد دیں گے۔

ان گلاسز میں ایپل کا اے آئی سسٹم ہوگا جو سینسرز کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کا بہتر فہم حاصل کر سکے گا۔

جبکہ میٹا نے اپنے گلاسز کو اے آئی کے گرد رکھا ہے جن کو ان چیزوں کے متعلق سوال پوچھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو چشمہ پہننے والا دیکھ رہا ہوتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام دوست منڈی نادرن بائی پاس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا افتتاح

Read More

فنڈز نہ ہونے سے منور چورنگی انڈر پاس تعطل کاشکار

بروقت فنڈز سے منصوبہ جون تک مکمل کرلیں گے ،ڈی جی کے ڈی اے کمشنر

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اے آئی گلاسز پر کام جاری

ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کم از کم

Read More

سمندر میں کیبل کی مرمت، کتنے دن انٹرنیٹ متاثر ہوگا؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.