ایران امریکا مذاکرات کامیاب ہوئے تو ٹرمپ دستخط کیلیے خود پاکستان آئیں گے، مشاہد حسین سید

ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی سرگرمیوں کے نتیجے کے طور پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے سے متعلق مثبت توقعات سامنے آ رہی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین اور سابق سفارتکاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر بات چیت کامیاب رہی تو یہ پیش رفت ایک بڑے معاہدے کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔

چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ  مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوئے تو ڈونلڈ ٹرمپ خود معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر یہ ذمہ داری کسی اور کو نہیں سونپیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ممکنہ پیش رفت کی صورت میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد بھی متوقع ہو سکتی ہے

ٹی وی پروگرام میں سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھی مذاکرات کے اگلے مرحلے کے بارے میں پُرامید مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے راؤنڈ سے مثبت نتائج برآمد ہونے کا امکان ہے، جس سے کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ٹرمپ نے آئندہ مذاکرات بھی پاکستان ہی میں ہونے کو ترجیح قرار دیا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس سلسلے میں کاوشوں کو بھی سراہا ہے۔

دوسری جانب  ایک امریکی اخبار سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہو سکتی ہے ۔ مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ موزوں دکھائی دیتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ ایک نئے اختیاری پریمیم سبسکرپشن پلان پر کام کررہا ہے، جس کے تحت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.