ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی توڑنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی، ایران بھی ڈٹ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ بالآخر جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری پر رضامند ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران نے ایسا نہ کیا تو اس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں ٹول کی صورت میں بھتا وصول کر رہا ہے، جسے امریکا ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹیم نے مذاکرات میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے، جبکہ چینی صدر شی جن پنگ بھی ایران سے جاری تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ایران نے امریکی اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خلیجی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو غیرقانونی اور بحری قذاقی کے مترادف قرار دیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی ایرانی بندرگاہ پر حملہ کیا گیا تو خلیج کی ہر بندرگاہ غیر محفوظ ہو جائے گی۔

ایران کے مطابق امریکی دھمکیوں کے باوجود اس کے دو تیل بردار جہاز خلیج سے باآسانی نکل گئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایران نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مبینہ طور پر دو امریکی جہازوں کو روکتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

ادھر ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بلاک کرنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے ایرانی حکومت کی حمایت میں ریلی نکالی اور امریکا و صدر ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے امریکی صدر کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری اور مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم وزرا اور سندھ اسمبلی کے اراکین

Read More

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

TECHNOLOGY

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا

Read More

اردو کے فروغ کے لیے پاکستان کا نیا قدم، اے آئی سافٹ ویئر ’گرامورا‘ تیار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.