’اے آئی سیکھو 2026‘ پروگرام کا آغاز، پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفت مصنوعی ذہانت کی تربیت

گوگل فار ڈیویلپرز نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، ٹیلی نار اور انووِسٹا کے اشتراک سے اے آئی سیکھو 2026 پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ملک گیر اقدام کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں اور ڈویلپرز کو جدید مصنوعی ذہانت کی مہارتیں مفت فراہم کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت پہلی بار وائب کوڈنگ متعارف کروائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے شرکا سادہ زبان میں ہدایات دے کر موبائل ایپلی کیشنز اور کھیل تیار کر سکیں گے، بغیر پیچیدہ پروگرامنگ زبان استعمال کیے۔ اس مقصد کے لیے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کیے جائیں گے جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے کام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت ملک کو روایتی خدماتی معیشت سے نکال کر مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کی طرف لے جانا چاہتی ہے، تاکہ نوجوان عالمی سطح پر مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

پروگرام 2 مراحل پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں آن لائن مقابلہ ہوگا جس میں شرکا کو مصنوعی ذہانت کی بنیادی تربیت دی جائے گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عملی مقابلے منعقد ہوں گے جہاں منتخب امیدوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس مقابلے کے لیے 25 لاکھ روپے کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔

یہ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھانے اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار

Read More

حکیم سعید سے امجد صابری قتل اور بلدیہ فیکٹری تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، سربراہ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے میٹا پر جیمینائی اے آئی ماڈلز کے استعمال کی حد مقرر کردی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے میٹا کی جانب سے زیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت طلب کیے جانے

Read More

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

میٹا پلیٹ فارمز اور ایسِلس لکسوٹیکا نے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سستے اسمارٹ شیشوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.