پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام دبئی میں یومِ یکجہتی متحدہ عرب امارات کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی متحدہ عرب امارات کے موقع پر ایک نہایت شاندار، منظم اور پُراثر تقریب کا انعقاد افغان پلو پیلس ریسٹورنٹ، المطینہ روڈ، دیرہ دبئی میں شام 7 بجے کیا گیا- تقریب میں خادم شاہین، محمد خاصخیلی، مومی ملک، شکیل چیچی، صولت چیچی، ظروف میاں، عمران امین چوہان، رضوان کھوکھر اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی اور باوقار تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب کی میزبانی ملک محمد اسحاق چیف آرگنائزر، پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے کی-


یہ اجتماع محض ایک رسمی تقریب نہ تھا بلکہ اظہارِ وفاداری، تجدیدِ عہد اور پاک،امارات اخوت کا ایک زندہ و متحرک مظہر تھا جہاں ہر دل میں متحدہ عرب امارات کے لیے محبت، احترام اور وابستگی کی کیفیت نمایاں تھی۔
میزبان ملک محمد اسحاق نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ یہ دن محض ایک تقریب نہیں بلکہ اعترافِ احسان، اظہارِ تشکر اور تجدیدِ وفاداری کا دن ہے- انہوں نے بانیٔ امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا- انہوں نے کہا کہ آج یو اے ای امن و استحکام کا مرکز، برداشت و رواداری کی علامت اور جدید حکمرانی کا عالمی نمونہ ہے-انہوں نے کہاکہ ہم یہاں صرف مقیم ہی نہیں بلکہ ہم اس کی ترقی کےساتھی ، اس کے نظام کے معاون اور اس مستقبل کے معمار ہیں-ملک محمد اسحاق نے مزید کہا کہ ہمیں یو اے ای کے قوانین کا احترام ، اس کی اقدار کی پاسداری اور اس کی ساکھ کا تحفظ کرنا چاہیے -جو ملک ہمیں عزت دیتا ہے، اس کے ساتھ وفاداری ہمارا فرض بھی ہے- ایک اور مقرر سردار جاوید یعقوب نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات، اس کی قیادت، اس کے اداروں اور اس کی عظیم قوم کے ساتھ ہر حال میں کھڑے ہیں، انہوں نے تنظیمی استحکام، تمام ریاستی چیپٹرز کی فعالیت اور نوجوانوں کی شمولیت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر تنظیمی تقرریوں کا اعلان کیا گیا جس میں ملک محمد اسحاق کو چیف آرگنائزر اور فراز قیوم چودھری کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا-

Share On Social Media

KARACHI

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Read More

مستحقین کا پیسہ ہڑپ ہونے کا انکشاف، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اہم شواہد برآمد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مستحقین کا پیسہ ہڑپ کرنے کی

Read More

TECHNOLOGY

کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سب سے زیادہ مطلوبہ مجرموں

Read More

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.