سعودی عرب میں حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوگا

 سعودی عرب میں 18 اپریل سے حج پروازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے بھی پری حج فلائٹ شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے۔

پری حج فلائٹ شیڈول میں شامل 4 ایئر لائنز کی 101 پروازیں شامل ہیں۔

پری حج آپریشن میں پی آئی اے کی 33 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ سعودی ایئر لائن 29، ایئر بلیو 24 اور ایئر سیال کی 15 پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو آپریٹ کی جائے گی۔

پی اے اے کے مطابق 18 اپریل کو سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ روانہ ہوگی۔

دوسری جانب بیت اللہ شریف کی خوبصورتی اور تقدس کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت اللہ شریف کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دیواروں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

اس نازک اور مقدس ذمہ داری کیلئے ماہر اور تجربہ کار کاریگر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہایت احتیاط اور عقیدت کے ساتھ اس کام میں مصروف ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا علی قتل کیس: کراچی پولیس کو ایپل واچ سے اہم ترین ڈیٹا مل گیا

کراچی میں نوجوان میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے

Read More

بہادرآباد مرکز تصادم ملوث ایم کیو ایم کے 200 کارکنان کی فہرستیں تیار، دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار ہے، ایک گروپ عارضی مرکز پر موجود رہا

Read More

TECHNOLOGY

چیٹ جی پی ٹی کا بڑا اقدام، مفت صارفین کے لیے چیٹنگ کی حد ختم

مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی نے مفت صارفین کے لیے تحریری

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.