موبائل سمز اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہونے کا خدشہ، نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے قبل بروقت تجدید کرائیں، میعاد ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر شہری نہ صرف مالی اور مواصلاتی سہولیات سے محروم ہو سکتے ہیں بلکہ سرکاری اور فلاحی پروگراموں تک رسائی بھی محدود ہو سکتی ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے تجدید کی صورت میں جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے تاہم فی الحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

نادرا ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں کروڑوں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی میعاد ختم ہو چکی ہے جب کہ نادرا کی جانب سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بروقت تجدید کی یاد دہانی بھی کرائی جاتی ہے۔

نادرا نے کہا ہے کہ 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر شہری فوری طور پر شناختی کارڈ بنوائیں کیوں کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل سروس کے لیے فعال شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نادرا کے مطابق اس وقت 81 لاکھ سے زائد موبائل سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہیں، جنہیں کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح متوفی افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بھی بند ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا شہری اپنے مرحوم رشتہ داروں کے نام پر موجود سمز فوری طور پر اپنے نام پر منتقل کروائیں۔

ترجمان نادرا نے خبردار کیا ہے کہ جون کے بعد شناختی کارڈ کی تاخیر سے تجدید پر اضافی فیس اور جرمانے کا امکان ہے۔ شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے شہری نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

ایف پی سی سی آئی کا ترکیہ میں اسلامک چیمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعادہ

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام

Read More

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.