امریکی صدر اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے پُرامید

جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے،ایرانی سپریم لیڈر

یران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا بیان سرکاری ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور ایران پر حملہ کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ہم ہر نقصان کا ازالہ طلب کریں گے، آبنائے  ہرمز کے انتظام کے حوالے سے نیا طریقہ کار اختیار کریں گے، بہادر ایرانی قوم، اس میدانِ جنگ میں فاتح ثابت ہوئے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ متکبر طاقتیں کسی بھی موقع پر خطے کے ممالک کا استحصال کرنے اور انہیں ذلیل و شرمندہ کرنے سے گریز نہیں کریں گی۔

امریکی صدر اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے پُرامید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے پر امید ہوں۔

امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو لبنان پر حملوں میں کمی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے فون کرکے حملوں میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی، نیتن یاہو سے بات کر لی ہے اور وہ حملوں میں کمی کریں گے۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ اسلام آباد میں مذکرات کے دوران امن معاہدہ ہو جائے گا۔ ایرانی رہنما بہت معقول لوگ ہیں، ایران نے ان تمام چیزوں سے اتفاق کرلیا ہے جس پر اسے اتفاق کرنا تھا اور اس کے عہدیدار جب میڈیا سے بات نہیں کرتے تو مناسب نظر آتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.