امریکا ایران جنگ بندی: نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے، اٹلی

اٹلی کے سابق وزیر اعظم اور یورپی کمشنر پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں نوبیل انعام کا اصل حق دار شاید پاکستان ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ عالمی سطح پر دیگر ممالک نے بھی امریکا ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور اردن شامل ہیں۔

چین، روس اور یورپی ممالک نے بھی اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے چین اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے جنگ بندی کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ترکیے نے اسلام آباد میں مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اسی طرح آسٹریلیا، مصر اور ملائیشیا نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

روس نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پیشرفت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگا، جبکہ امریکا کو یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

مونال، نسلہ اور بھٹو کی پھانسی: سپریم کورٹ کے وہ فیصلے جو وقت کے ساتھ بدل گئے

وفاقی آئینی عدالت نے رواں ماہ دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات میں سپریم کورٹ کے

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل کا سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران معروف پلیٹ فارم پر سائبر حملہ

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مالک کمپنی ’اوپن

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.