’وزیراعظم پاکستان کی بات نے مجھے خوش کردیا‘، ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر شہباز شریف کا تذکرہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا تذکرہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی بات نے مجھے خوش کردیا، جب انہوں نے کہا ’آپ نے پاک بھارت جنگ رکوا کر کروڑوں انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔‘

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مصر میں غزہ امن منصوبے کے اعلان کے موقع پر صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوا کر کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایک معرکے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کرتے ہوئے جنگ بندی کرائی تھی۔

پاکستان کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا جاتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے کردار ادا کیا، تاہم بھارت اس بات کا انکار کرتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

ایف پی سی سی آئی کا ترکیہ میں اسلامک چیمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعادہ

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.