واٹس ایپ صارفین کے لیے  بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار

واٹس ایپ میں ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش جاری ہے جو اس مقبول میسجنگ پلیٹ فارم میں پہلی بار شامل کیا جا رہا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین آسانی سے جان سکیں گے کہ اس وقت ان کے کون سے کانٹیکٹس آن لائن موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے نظام پر کام کر رہا ہے جس سے صارفین کو چیٹ کھولے بغیر ہی آن لائن افراد کی معلومات مل سکے گی۔ فی الحال کسی فرد کے آن لائن ہونے کا اسٹیٹس دیکھنے کے لیے اس کی چیٹ اوپن کرنا ضروری ہوتا ہے، جہاں نام کے ساتھ آن لائن کا نشان ظاہر ہوتا ہے، جبکہ گروپس میں سبز رنگ کا ڈاٹ آن لائن ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری نئے بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے۔ نئے فیچر کو فیس بک میسنجر کے ایکٹیو ٹیب جیسا بنایا جا رہا ہے، تاہم اسے مزید بہتر اور آسان بنانے پر کام جاری ہے۔

ابتدائی مرحلے میں ہونے کے باعث ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام بیٹا صارفین اور بعد ازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے  متعارف کرایا جائے گا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے صارفین کو ایک ہی وقت میں آن لائن کانٹیکٹس کی فوری معلومات حاصل کرنے میں نمایاں سہولت ملے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، خالد مقبول صدیقی

شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کا

Read More

عوام دوست منڈی میں رونقیں عروج پر،جانوروں کی تعداد 80 ہزار

)ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ

Read More

TECHNOLOGY

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.