گوگل کروم میں خطرناک ’زیرو ڈے‘ وائرس سرگرم، فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر ’گوگل کروم‘ کے ساڑھے تین ارب صارفین کے لیے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ گوگل نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز کروم میں موجود ایک نئی اور انتہائی حساس خرابی کا فائدہ اٹھا کر صارفین کے کمپیوٹر اور ڈیٹا پر حملے کر رہے ہیں۔

اس نئی خامی کو ٹیکنالوجی کی زبان میں CVE-2026-5281 کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گوگل نے 20 دیگر خطرناک خامیوں کو بھی درست کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ سب صارفین کے لیے انتہائی اہم ہے۔

زیرو ڈے خطرہ کیا ہے؟

یہ ایک ایسا خطرناک وائرس یا خامی ہے جس کا علم کمپنی کو ہونے سے پہلے ہی ہیکرز اسے ڈھونڈ لیتے ہیں اور حملے شروع کر دیتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہیکرز کو کمپنی کے حفاظتی اقدامات سے ایک قدم آگے رہنے کا موقع مل جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سال کے پہلے تین مہینوں میں یہ چوتھا ایسا بڑا خطرہ ہے جسے گوگل نے پیچ کیا ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ تشویشناک صورتحال ہے۔

گزشتہ پورے سال (2025) میں ایسے کل 8 واقعات پیش آئے تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال سائبر حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ خرابی کروم کے میموری سسٹم سے متعلق ہے۔ اگر کوئی ہیکر اس کا کامیابی سے فائدہ اٹھا لے تو وہ آپ کے براؤزر کو کریش (بند) کر سکتا ہے، آپ کے ڈیٹا کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ایک مخصوص ویب پیج کے ذریعے آپ کے کمپیوٹر پر اپنی مرضی کا کوڈ چلا کر اسے کنٹرول کر سکتا ہے۔

گوگل نے اس ہنگامی اپ ڈیٹ میں نہ صرف اس ایک ’زیرو ڈے‘ خطرے کو ختم کیا ہے بلکہ مجموعی طور پر 21 مختلف سیکیورٹی مسائل کا حل پیش کیا ہے، جن میں سے 12 سے زیادہ کو ”انتہائی خطرناک“ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں کروم کے ’V8 انجن‘ (جو ویب سائٹس پر جاوا اسکرپٹ چلاتا ہے) اور پی ڈی ایف ریڈر کی خامیاں بھی شامل ہیں۔

امریکی سائبر ڈیفنس ایجنسی نے بھی تمام سرکاری اداروں اور عام تنظیموں کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے براؤزرز کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ سائبر حملوں سے بچا جا سکے۔

اپنے گوگل کروم کو ابھی کیسے محفوظ بنائیں؟

گوکل کا کہناہے کہ عام طور پر کروم خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، لیکن اس عمل میں کئی دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس خطرے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بہتر ہے کہ آپ ابھی خود اسے اپ ڈیٹ کریں

اپنے کمپیوٹر پر گوگل کروم کھولیں۔

اوپر دائیں کونے میں موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔

نیچے ہیلپ کے آپشن پر جائیں اور وہاں About Google Chrome پر کلک کریں۔

کروم خود بخود نئی اپ ڈیٹ چیک کرے گا اور اسے ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دے گا۔

ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے پر ری لاونچ کے بٹن پر کلک کریں تاکہ براؤزر دوبارہ شروع ہو کر مکمل محفوظ ہو جائے۔

اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین بھی پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے اپنے کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ موبائل ڈیٹا کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی مہنگی پڑ سکتی ہے۔ اپنے تمام ڈیجیٹل آلات کو ہمیشہ تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ رکھیں۔

Share On Social Media

KARACHI

فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے

کراچی کے پرہجوم تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ تو بجھ گئی، لیکن اس

Read More

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

TECHNOLOGY

48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہوگئے

سائبر سیکیورٹی کے ایک بڑے انکشاف میں تقریباً 48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم

Read More

گوگل نے پہلی بار جی میل ایڈریس کی تبدیلی کا فیچر متعارف کرادیا

گوگل نے اہم اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پہلی بار جی میل ایڈریس کی تبدیلی کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.