عوام دوست منڈی” میں کشمور سے 43 جانوروں کا پہلا قافلہ پہنچ گیا ‘کسٹمر فرینڈلی’ انتظامات کیے ہیں،انتظامیہ

کراچی والو! ہوجاو تیار ، قربانی کا فریضہ ہو یا صحتمند جانوروں کی تلاش، نادرن بائی پاس پر قائم “عوام دوست منڈی” ہر سال کی طرح اس سال بھی حاضر ہے تفصیل کے مطابق عیدِ قربان پر خوبصورت اور چھوٹے بڑے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے پہلے دو ٹرک آتے ہی نادرن بائی پاس کی فضا بیوپاریوں کی آوازوں سے گونج اٹھی “عوام دوست منڈی” کے داخلی راستوں پر پہلے دو بڑے ٹرک کامیابی سے داخل ہوچکے ہیں جن میں کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے بیوپاری نیک محمد کے 43 انتہائی خوبصورت اور صحت مند جانور شامل ہیں،عوام دوست منڈی انتظامیہ نے اس بار روایتی منڈیوں سے ہٹ کر ‘کسٹمر فرینڈلی’ اقدامات کیے ہیں، منڈی میں قدم رکھتے ہی جانوروں کا فوری فری میڈیکل چیک اپ کیا جا رہا ہے تاکہ شہری بیماریوں سے پاک جانور خرید سکیں، چھوٹے اور بڑے جانوروں کے لیے پانی کی مفت فراہمی فی جانور 8 سے 30 لیٹر چوبیس گھنٹے جاری رہے گی جبکہ بیوپاریوں کو اپنی مرضی سے چارہ لانے کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے فوڈ اسٹریٹ پر نامور برانڈز نے کمر کس لی ہے ، اسٹریٹ لائٹس لگتے ہی رات کی روشنیوں اور بہترین صفائی کے انتظامات نے منڈی کو ایک تفریحی مقام میں بدل دیا ہے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے تحت اہلکاروں نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پوزیشنز سنبھال چکے ہیں،ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کا کہنا ہے کہ رواں سال “عوام دوست منڈی” میں خریداروں کو قیمتوں اور سہولیات کے لحاظ سے بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا، بیوپاریوں کے دو ٹرک آنے کی بازگشت کے ساتھ مزید ٹرکوں کی آمد شروع ہونے والی ہے جس کے بعد منڈی کی رونقیں دوچند ہو جائیں گی

Share On Social Media

KARACHI

خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار کون ہیں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندرونی تنظیمی معاملات اور طاقت کی کشمکش

Read More

کراچی میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو

Read More

TECHNOLOGY

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA

Read More

آئی فون 18 خریداروں کے لیے بری خبر؟ ایپل نے اہم اشارہ دے دیا

دنیا بھر میں آئی فون کے شائقین ابھی آئی فون 18 سیریز کی رونمائی کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.