تیل کے نئے ذخائر: امریکی گلف فیلڈ میں عالمی کمپنیوں کی دلچسپی

یورپی توانائی کی بڑی کمپنیاں ٹوٹل انرجیز اور شیل، امریکی گلف آف میکسیکو کے ایک انتہائی اہم اور امید افزا تیل کے فیلڈ ’شیناندوہ‘ میں اکثریتی حصص خریدنے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔رائٹرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی وجہ سے شمالی امریکا کے توانائی کے اثاثوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، بی پی ، ریپسول، اور شیورون  جیسی کمپنیاں بھی اس دوڑ میں شامل ہونے پر غور کر رہی ہیں۔ شیناندوہ فیلڈ کے 2 مالکان، بیکن آف شور انرجی اور ایچ ای کیو ڈیپ واٹر نے حال ہی میں اپنے 51 فیصد حصص فروخت کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ ابتدائی بولیاں آنے والے ہفتوں میں متوقع ہیں۔

شیناندوہ ایک ’الٹرا ڈیپ واٹر‘ فیلڈ ہے جو تکنیکی طور پر چیلنجنگ سمجھا جاتا ہے لیکن اس میں پیداوار کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ اس فیلڈ نے یومیہ 100,000 بیرل تیل کی پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے اور تنازعات والے علاقوں سے دوری کے باعث امریکی تیل اور گیس کے اثاثوں کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

TECHNOLOGY

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے لاکھوں صارفین کے زیر استعمال آؤٹ لُک سروس کو ختم

Read More

ایپل کا کینیڈا سمیت کئی ممالک کے صارفین کیلئے بڑا سرپرائز؟

ایپل واں برس امریکا اور کینیڈا میں اپنی میپنگ سروس ایپل میپس پر اشتہارات متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.