بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی، متعدد ہلاکتیں

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، جبکہ مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے، جبکہ چمن، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت شمالی اضلاع میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچائی۔ خراب موسم کے باعث سیب، خوبانی، چیری، بادام، انجیر، آلوچہ اور انار کے باغات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

ہرنائی، قلات، سوراب اور دیگر علاقوں میں طغیانی کی صورتحال کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، جبکہ متعدد گاڑیاں سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر بہہ گئیں، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

بولان میں آسمانی بجلی گرنے اور مکان کی چھت گرنے کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تحصیل گلستان میں مسافر وین اور ایک ٹرک تیز بہاؤ میں بہہ گئے، تاہم امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ ہرنائی میں بھی ایک گاڑی میں پھنسے افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے چھلانگیں لگا دیں، جبکہ 6 ٹرک سیلابی پانی میں پھنس کر رہ گئے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے تانے بانے انمول عرف پنکی گینگ سے جا ملے، نئے انکشافات سامنے آگئے

شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس، نوجوان کے اغوا و قتل اور پولیس

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.