پنجاب پولیس گجرات کا جوان فرض کی راہ میں شہید، گذشتہ 24 گھنٹوں میں دوسری شہادت

گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کی چوکی جلالپور صوبتیاں میں تعینات پنجاب پولیس کے کانسٹیبل عمر آفتاب ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک فیملی سے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے ان کا تعاقب کیا۔

اس دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عمر آفتاب سر پر گولی لگنے سے موقع پر شہید ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.