امتحانات میں نقل کا ہائی ٹیک طریقہ: چین میں ’اسمارٹ چشمے‘ کرایے پر دستیاب

چین میں ایک نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جہاں طلباء امتحانات میں نقل کرنے کے لیے اسمارٹ چشمے کرائے پر لے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، چینی مارکیٹ پلیس ’شیان یو‘ پر یہ اسمارٹ چشمے 40 سے 80 یوآن تک کرائے پر مل رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی جہاں انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، وہیں اس کا منفی استعمال تعلیمی نظام کے لیے ایک نیا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔

چین میں ان دنوں طلبہ کی جانب سے امتحانات میں نقل کے لیے ’اسمارٹ گلاسز‘ (خفیہ کیمروں والی عینک) کرایے پر لینے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

فیوچریزیم کی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چینی طلباء امتحانات میں نقل کرنے کے لیے یہ اسمارٹ ڈیوائسز سستے داموں کرائے پر لے رہے ہیں تاکہ بغیر پکڑے گئے کامیاب ہو سکیں۔

اسمارٹ چشموں کی صنعت میں اے آئی کے آ جانے سے بڑی ترقی ہوئی ہے، جس کی بدولت یہ آلات تصاویر لینے، ویڈیوز ریکارڈ کرنے، ارد گرد کی دنیا کا تجزیہ کرنے، سڑک کے نشانات کا ترجمہ کرنے، راستہ دیکھنے اور پریزینٹیشن کے دوران اسکرپٹ پڑھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ تاہم، ان کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے، چین کے لوگ ان چشموں کو خریدنے کے بجائے سستے مارکیٹ پلیسز سے کرائے پر لے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، چین کی مشہور سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ ’شیان یو‘ پر ایسے تاجر سرگرم ہیں جو صرف 40 سے 80 یوآن (تقریباً 1,500 سے 3,000 پاکستانی روپے) روزانہ کے عوض یہ جدید عینکیں کرایے پر فراہم کر رہے ہیں۔

شینزین سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کا دعویٰ ہے کہ اس نے محض چار ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد طلبہ کو یہ آلات فراہم کیے۔

یہ اسمارٹ چشمے خاص طور پر انگریزی اور ریاضی کے امتحانات میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں کیمرے، آڈیو فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی ہوتی ہے، جو طلباء کو امتحانی سوالات دیکھ کر فوراً جواب مہیا کر دیتی ہے۔

طلبہ ان عینکوں کے ذریعے سوالنامے کو اسکین کرتے ہیں، جس کے بعد اے آئی سسٹم فوری طور پر انگریزی اور ریاضی جیسے مشکل مضامین کے جوابات عینک کے اندر لگی چھوٹی اسکرین پر ظاہر کر دیتا ہے۔

یہ اسمارٹ گلاسز عام نظر آنے والی عینکوں جیسے ہی ہوتے ہیں، لیکن ان میں چھپے ہوئے کیمرے، آڈیو سسٹم اور مصنوعی ذہانت کے جدید ماڈلز موجود ہوتے ہیں۔

ان آلات کا ڈیزائن اتنا سادہ اور روایتی ہوتا ہے کہ امتحانی عملے کے لیے یہ پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ طالب علم نے عام نظر والی عینک پہنی ہے یا کوئی جاسوسی آلہ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک طرف ان آلات کا غلط استعمال ہو رہا ہے، تو دوسری طرف چینی حکومت اپنی قومی سبسڈی اسکیم کے ذریعے ’روکڈ‘ اور ’کوارک‘ جیسے مقامی برانڈز کی فروخت کو فروغ دے رہی ہے۔ مارکیٹ میں میٹا کے ساتھ ساتھ اب ژیومی اور علی بابا جیسے بڑے نام بھی اپنے اسمارٹ گلاسز متعارف کروا چکے ہیں۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کے اس غلط استعمال کو بروقت نہ روکا گیا تو امتحانی شفافیت برقرار رکھنا ناممکن ہو جائے گا۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ چینی تعلیمی ادارے اس ’ڈیجیٹل نقل‘ سے نمٹنے کے لیے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.