کوہ پیماؤں کو زہر دے کر ریسکیو کا ڈرامہ: ایورسٹ پر کروڑوں ڈالرز کا بڑا فراڈ بے نقاب

نیپال میں ایک چونکا دینے والا اسکینڈل سامنے آیا ہے جہاں ایورسٹ ٹریکنگ کے دوران سیاحوں کو مبینہ طور پر جان بوجھ کر بیمار کیا جاتا رہا تاکہ مہنگے ہیلی کاپٹر ریسکیو کے نام پر کروڑوں ڈالر کا فراڈ کیا جا سکے۔

نیپالی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ پر ٹریکنگ کروانے والے گائیڈز پر الزام ہے کہ وہ سیاحوں کے کھانے میں بیکنگ سوڈا ملا کر انہیں بیمار کرتے تھے، جس سے شدید معدے کے مسائل پیدا ہوتے اور یہ علامات بلندی کی بیماری یا فوڈ پوائزننگ جیسی محسوس ہوتی تھیں۔

تحقیقات کے مطابق جب سیاح بیمار ہو جاتے تو انہیں فوری طور پر مہنگے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کے لیے آمادہ کیا جاتا۔ اس دوران مبینہ طور پر جعلی میڈیکل رپورٹس اور فلائٹ دستاویزات کے ذریعے بین الاقوامی انشورنس کمپنیوں سے بھاری رقوم وصول کی جاتی تھیں۔

نیپال پولیس نے اس بڑے فراڈ میں ملوث 32 افراد پر فردِ جرم عائد کر دی ہے، جن میں ٹریکنگ کمپنیوں کے مالکان، ہیلی کاپٹر آپریٹرز اور ہسپتالوں کے افسران شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اس منظم نیٹ ورک کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم گائیڈز، کمپنیوں، ہسپتالوں اور دیگر متعلقہ افراد میں تقسیم کی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات کا آغاز جنوری میں ہوا جب تین بڑی ریسکیو کمپنیوں کے 6 افسران کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ اس اسکیم کے ذریعے کم از کم 1 کروڑ 96 لاکھ 90 ہزار ڈالر حاصل کیے گئے۔

ایک کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے 1,248 ریسکیو دعووں میں سے 171 جعلی بنائے اور 1 کروڑ ڈالر سے زائد رقم وصول کی، جبکہ دوسری کمپنی نے 471 میں سے 75 جعلی دعوے کر کے 80 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔ اسی طرح ایک اور کمپنی نے 71 جعلی کیسز کے ذریعے 10 لاکھ ڈالر سے زائد بٹورے۔

استغاثہ نے ملزمان پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 13 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کی ہے، جبکہ عدالت نے کیس کو اہم قرار دیتے ہوئے اسے ترجیحی بنیادوں پر سنا جا رہا ہے۔

یہ نیپال کی سیاحت کی صنعت میں پہلا اسکینڈل نہیں، جہاں دس لاکھ سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ بڑھتے ہوئے فراڈ کے باعث کئی بین الاقوامی انشورنس کمپنیوں نے حالیہ عرصے میں نیپال میں ٹریکنگ کرنے والے سیاحوں کو انشورنس فراہم کرنا بھی بند کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2018 میں نیپال حکومت نے ایمرجنسی ریسکیو کے نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے درمیانی ایجنٹس کو ختم کیا تھا اور ٹور آپریٹرز کو سیاحوں کی مکمل ذمہ داری سونپی تھی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ فراڈ جاری رہا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے تانے بانے انمول عرف پنکی گینگ سے جا ملے، نئے انکشافات سامنے آگئے

شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورکس، نوجوان کے اغوا و قتل اور پولیس

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.