5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کر دیا، جس کے تحت 4 خلا باز چاند کے گرد سفر پر روانہ ہو گئے۔ یہ مشن گزشتہ 50 برسوں میں پہلی بار انسانوں کو زمین کے قریبی مدار سے آگے لے جا رہا ہے۔

یہ راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا میں قائم کینیڈی اسپیس سینٹر سے فضا میں بلند ہوا، جہاں ہزاروں افراد نے اس تاریخی لمحے کو براہِ راست دیکھا۔ 32 منزلہ اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے خلا بازوں کو اورین کیپسول میں روانہ کیا گیا، جو تقریباً 10 روزہ سفر کے دوران چاند کے گرد چکر لگا کر واپس زمین پر آئے گا۔

مشن میں شامل خلا بازوں میں ریڈ وائز مین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور جیریمی ہینسن شامل ہیں۔ روانگی کے چند منٹ بعد کمانڈر نے چاند کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ‘ہم اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہیں’۔

لانچ سے قبل ایندھن کی بھرائی کے دوران ممکنہ ہائیڈروجن لیکج اور دیگر تکنیکی مسائل پر تشویش پائی جاتی تھی، تاہم ماہرین نے تمام مسائل بروقت حل کر لیے۔ راکٹ میں 7 لاکھ گیلن سے زائد ایندھن کامیابی سے بھرا گیا۔

ماہرین کے مطابق خلا باز ابتدائی دنوں میں زمین کے مدار میں رہ کر تمام نظاموں کا جائزہ لیں گے، جس کے بعد خلائی جہاز چاند کی جانب روانہ ہوگا۔ واپسی پر کیپسول تیز رفتار سے زمین کے ماحول میں داخل ہو کر بحرالکاہل میں اترے گا۔

یہ مشن مستقبل میں انسانوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنے اور مریخ تک رسائی کے منصوبے کے لیے نہایت اہم ہے۔ چونکہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی اس وقت پیدا ہی نہیں ہوئی تھی جب ناسا کے اپولو مشنز کے خلا بازوں نے آخری بار چاند پر قدم رکھا تھا، اس لیے آرٹیمس پروگرام کو ایک نئی نسل کے لیے چاند کا مشن قرار دیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

یونیورسٹی روڈ سے متاثرہ شہریوں سے وزیراعلیٰ کی معذرت کام تیز کرنے کی ضمانت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی

Read More

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

TECHNOLOGY

یو اے ای کا 50 فیصد حکومتی نظام مصنوعی ذہانت پر منتقل کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں حکومت کے 50

Read More

استعمال شدہ موبائل اور اسیسریز کی درآمد پر بڑھائی گئی ڈیوٹیز واپس لے لی گئی

ایف بی آر نے استعمال شدہ موبائل فونز اور اسیسریز کی کمرشل درآمد پر اہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.