ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی، فیصلہ آبنائے ہرمز کھولے جانے پر کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے موجودہ حکام نے ان سے جنگ بندی کے لیے درخواست کی ہے تاہم واشنگٹن اس تجویز پر صرف تب غور کرے گا جب آبنائے ہرمز کو کھلا، آزاد اور محفوظ حالت میں بحال کیا جائے گا۔

ٹروتھ سوشل پر اپنے حالیہ مختصر بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے اور اس کے کھلنے پر ہی امریکا جنگ بندی پر غور کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس تکمیل تک جاری تنازعے میں دباؤ اور عسکری کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران کے ساتھ جاری جنگ سے باہر آ سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ امریکا زیادہ عرصہ ایران میں نہیں رہے گا اور جنگ کا مقصد قریباً حاصل کیا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق اس کارروائی کا اصل ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، جو پورا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکا اپنی مرضی سے جنگ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے پاس ایسے تمام آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے بغیر کسی معاہدے کے بھی فوجی کارروائی روکی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ امریکا بعض مذاکراتی کوششیں کر رہا ہے لیکن ایران نے کوئی رسمی مذاکرات یا معاہدہ قبول نہیں کیا اور جنگ بندی کی پیش کش کو مسترد کیا ہے اور اپنے مطالبات میں جنگ کے مکمل خاتمے، آئندہ حملوں کی گارنٹی اور دیگر شرائط شامل کی ہیں۔

عالمی سطح پر آبنائے ہرمز کی بندش سے توانائی منڈیوں پر اثرات بھی بڑھ گئے ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے شخص پر پرچہ کٹ گیا

سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک انداز سے احتجاج

Read More

پی ٹی آئی کا پٹرول قیمت، مہنگائی کیخلاف احتجاج،کئی کارکن گرفتار

پولیس کی شیلنگ، کارکنان کا پتھراؤ، پریس کلب جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر سیل پولیس

Read More

TECHNOLOGY

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.