لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا گیا، سیکیورٹی ذرائع

آزاد کشمیر کے بٹال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارت کی جانب سے مبینہ طور پر بھیجا گیا ایک ڈرون مار گرایا گیا۔

مقامی اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون نگرانی کے مشن پر تھا اور پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔

تاہم اس واقعے کی تاحال فوجی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ بھارتی حکام کی طرف سے بھی فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

علاقہ مکینوں نے ملبہ تلاش کرنے میں مدد فراہم کی، جس کے بعد متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ کو تحویل میں لے لیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب لائن آف کنٹرول پر دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

دعوت کے بہانے موت کا جال، ٹیکسی ڈرائیور نے بیوی سمیت 7 رشتے داروں کو قتل کر دیا

بھارتی شہر بنگلورو میں قتل کی ایک انتہائی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں

Read More

کراچی: نامعلوم ملزمان کی اسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسپتال میں گھس کر فائرنگ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.