عوام دوست منڈی
ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر نادرن بائی پاس پر عوام دوست منڈی کا جلد آغاز ہونے جارہا ہے،انتظامیہ نے اپنے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں جیسے جیسے عید قربان قریب آتی ہے شہر کے سب سے بڑے میلہ مویشیاں کی رونقیں دیدنی ہوتی ہے۔ عوام دوست منڈی کے ترجمان نے کہا کہ چند شرپسند عناصر مویشی منڈی کے مختلف گروپس بناکر اس میں پروپیگنڈا کرکے اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
عوام دوست منڈی میڈیا سیل کا کسی نشریاتی ادارے سے کوئی واسطہ نہیں کسی بھی مصدقہ خبر سے متعلق عوام دوست منڈی کے میڈیا سیل سے رابطہ کیا جائے ہمارا ایک ہی میڈیا گروپ ہے جس کا نام عوام دوست منڈی 2026 ہے اور صحافی حضرات من گھڑت خبروں پر ہرگز دھیان نہ دیں اور شہر قائد کی روشنیوں کو برقرار رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ دوردراز علاقوں سے آنے والے غریب بیوپاریوں اور شہرقائد کے باسیوں کو قربانی کے جانوروں کے خریداری کیلئے مزید بہتر سے بہترسہولیات کی فراہمی کی جاسکیں۔ انتظامیہ نے فوڈ اسٹریٹ، پارکنگ، سیکورٹی،پانی ،بجلی ،جانورں کے چارے اوردیگرسہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے سے بہتر انتظامات کیے ہیں۔





































