اسحاق ڈار نے چین میں قیام کیوں بڑھایا؟ وجہ سامنے آگئی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے چین میں قیام میں اچانک توسیع کی وجہ سامنے آ گئی ہے، جس کی وضاحت ان کے بیٹے علی ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں کی۔

یک سوشل میڈیا صارف نے چینی وزیر خارجہ کے ساتھ اسحاق ڈار کی ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ اس ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ، اسحاق ڈار سے کیا کہہ رہے ہوں گے؟۔

اس سوال کے جواب میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو مشورہ دیا کہ وہ رات کو واپس پاکستان روانہ ہونے کے بجائے بیجنگ میں قیام کریں اور آرام کے بعد اگلی صبح واپسی کا سفر کریں۔

علی ڈار کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو اس بات پر قائل بھی کر لیا، جس کے بعد وہ بیجنگ میں ہی رک گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کھانے کے بعد چینی حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کے لیے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں خصوصی طور پر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی بھیجی گئی، تاکہ ان کا طبی معائنہ کیا جا سکے۔

علی ڈار نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر پاک چین دوستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ یہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار حالیہ دنوں چین کے دورے پر موجود تھے، جہاں انہوں نے اہم سفارتی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ان کے قیام میں اچانک توسیع نے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا، تاہم اب اس کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں دو گروپ لڑ پڑے، فائرنگ سے رہنماؤں سمیت درجنوں افراد زخمی

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر دو گروپوں کے درمیان تصادم

Read More

دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، انہیں ہتھیار ڈالنے ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد:  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی پر کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لیکن منافع کہاں؟ ایپل، ایمیزون اور دیگر ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبے سامنے آگئے

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل، ایمیزون، مائیکروسافٹ، گوگل اور میٹا نے اپنی تازہ مالیاتی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.