امریکا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے باہر آ سکتا ہے، صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران کے ساتھ جاری جنگ سے باہر آ سکتا ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس سے بھی پہلے کسی معاہدے کا امکان موجود ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا زیادہ عرصہ ایران میں نہیں رہے گا اور جنگ کا مقصد تقریباً حاصل کیا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق اس کارروائی کا اصل ہدف ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا، جو پورا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اب کسی ملک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی مرضی سے جنگ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے پاس ایسے تمام آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے بغیر کسی معاہدے کے بھی فوجی کارروائی روکی جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ضروری نہیں، تاہم اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو جنگ اس سے بھی پہلے ختم ہو سکتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے، تاہم یہ امریکا کا بنیادی مقصد نہیں تھا۔ ان کے مطابق ایران آئندہ 4 سے 5 سال تک جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو دوبارہ مستحکم ہونے میں 15 سے 20 سال لگ سکتے ہیں، کیونکہ اس کے پاس اس وقت مؤثر فوجی اور دفاعی صلاحیتیں موجود نہیں ہیں۔

آبنائے ہرمز سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر فرانس یا دیگر ممالک کو تیل اور گیس کی ضرورت ہے تو انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی، امریکا اس معاملے میں ذمہ دار نہیں ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کے انخلا کے بعد آبنائے ہرمز خود بخود کھل جائے گی، اور امریکا کا اس تنازع سے مزید کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

اس سے قبل ایک امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بھی صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ امریکا ایران میں طویل عرصے تک موجود نہیں رہے گا اور اس جنگ کا واحد مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل ہونے سے چھوٹے دکانداروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

حکومت نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک آسان ٹیکس نظام متعارف کرا

Read More

‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا’، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی بجٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.