’پاکستان آئیڈل‘ ایک بار پھر تنازع کی زد میں، فوٹوگرافر نے قانونی کارروائی شروع کردی

مقبول رئیلٹی شو ’پاکستان آئیڈل‘ ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، جہاں اس بار معاملہ قانونی جنگ تک جا پہنچا ہے۔

طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والا یہ شو پہلے بھی تنازعات میں گھرا رہ چکا ہے اور اب ایک نئے تنازع نے اسے دوبارہ خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔

اس شو میں معروف فنکار فواد خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور راحت فتح علی خان بطور ججز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم شو کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ تنازعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

تازہ معاملہ ایک پروفیشنل فوٹوگرافر احسن قریشی کی جانب سے سامنے آیا ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا کہ شو اور اس کے منتظمین نے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی خدمات کے عوض ادائیگی نہیں کی گئی، جس کے باعث انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احسن قریشی کے مطابق انہوں نے اس معاملے میں شو کے خلاف ہرجانے کا کیس بھی دائر کر دیا ہے، تاہم فی الحال وہ مزید تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور انصاف کے لیے عدالت پر انحصار کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان آئیڈل کسی تنازع کا شکار ہوا ہو، اس سے قبل بھی شو مختلف مسائل کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہ چکا ہے، اور اب یہ نیا قانونی تنازع اس کی ساکھ پر ایک اور سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازا: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، ہلاکتیں 28 ہوگئیں، 85 افراد لاپتہ

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا شاپنگ سینٹر میں

Read More

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے 40 فیصد اینڈرائیڈ فونز نئے سائبر حملوں کے خطرے سے دوچار

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تقریباً 40 فیصد

Read More

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.