ریشم پر زندگیاں تباہ کرنے کا الزام؟ مشی خان نے دیدار کو آئینہ دکھادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے حال ہی میں اداکارہ ریشم کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ان کے خلاف دیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے دیدار کی جانب سے ایک پروگرام میں ریشم سے متعلق دیے گئے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دیدار نے اس پروگرام میں ریشم پر کئی زندگیاں تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مشی خان نے کہا کہ آج کل کئی ٹی وی شوز میں ریٹنگ کے لیے جان بوجھ کر ایسا مواد پیش کیا جاتا ہے جس میں فنکاروں کی تضحیک کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی پر سنگین الزامات عائد کیے جائیں تو ان کے ساتھ ٹھوس شواہد بھی ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پروگرام میں ریشم کے بارے میں منفی باتیں کی گئیں اور یہاں تک کہا گیا کہ انہوں نے لوگوں کی زندگیاں متاثر کیں، جو کہ ایک غیر ذمے دارانہ رویہ ہے۔

مشی خان نے مزید کہا کہ ریشم نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، خاص طور پر ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرنا ان کا قابلِ تعریف عمل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو لوگ اچھے کام کر رہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے نہ کہ انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کے ماضی کو کریدنے سے پہلے ہر شخص کو اپنے اعمال پر نظر ڈالنی چاہیے، کیونکہ کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ریشم ایک اچھی انسان ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کی گفتگو مناسب نہیں۔

مشی خان کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور حمایت مل رہی ہے، اور صارفین ان کے اس قدم کو لائیو شوز میں کردار کشی کے رجحان کے خلاف ایک مثبت آواز قرار دے رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.