کوئٹہ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، متعدد علاقوں کو گیس فراہمی معطل

کوئٹہ کے علاقے اختر آباد ویسٹرن بائی پاس پر 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

گیس کی فراہمی اچانک معطل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مطابق دھماکے کے باعث پائپ لائن کے قریب موجود والو اسمبلی کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کمپنی کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں مستونگ، قلات، پشین، کچلاک اور زیارت سمیت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے متاثرہ علاقے کی مکمل تلاشی لی تاکہ کسی بھی مزید دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کو یقینی طور پر ختم کیا جا سکے۔

کلیئرنس کے بعد کمپنی کی تکنیکی ٹیمیں 31 مارچ 2026 کی صبح سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا آغاز کریں گی۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی کی جلد بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

ایس ایس جی سی نے صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی گیس سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد، میر رضا کے اہل خانہ کا عدالت سے رجوع کا اعلان

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

جب بھی ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.