مشرق وسطیٰ کشیدگی: اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی تیاریاں، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے، سعودی وزیر کا انتظار

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان بھرپور سفارتی کردار ادا کررہا ہے، جس کا اعتراف سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے بھی کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں 4 ممالک کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہونے جارہی ہے۔ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ سعودی وزیر خارجہ آج پہنچیں گے۔

گزشتہ رات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلی فون پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات ہوئی، جس میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشرق وسطیٰ میں قریباً ایک ماہ سے جاری فوجی کشیدگی میں کمی کے حوالے سے چار فریقی اجلاس اور مشاورت کل تک جاری رہے گی۔

گو کہ پاکستان میں یہ چار فریقی اجلاس ہوگا لیکن ایرانی اعلیٰ حکام سے پاکستانی حکام مسلسل رابطے میں ہیں اور گزشتہ رات ہی ایک اہم پیش رفت ہوئی جس کے بارے میں نائب وزیراعظم و وزیر اسحاق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر آگاہ کیا کہ ایران نے 20 مزید جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ 20 بحری جہاز پاکستانی پرچم کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس کو انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا۔

آج چار فریقی بیٹھک کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے اور اس سے اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ملاقات ترکیے میں طے تھی مگر مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد دعوت دی، ہم ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں تمام دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، لیکن مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات چیت کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

وزیراعظم اور ایرانی صدر کا اہم ٹیلیفونک رابطہ

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک گھنٹے سے زائد ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ مرحومین کے لیے دعائیں کی گئیں اور زخمیوں کی صحتیابی کی خواہش ظاہر کی گئی۔

امن مذاکرات اور سفارتی کوششیں

وزیراعظم نے ایران کو اپنی اور دیگر پاکستانی رہنماؤں کی جانب سے امریکا، خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری امن مذاکرات کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی اور امید ظاہر کی کہ اجتماعی اقدامات سے کشیدگی ختم ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.