آپ موبائل اور ٹیبلٹ پر 5Gکیسے آن کرسکتے ہیں؟

دنیا بھر میں جہاں 5G ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے، وہیں صارفین کی بڑی تعداد بھی اب جدید اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ اب تو پاکستان میں بھی  5جی نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار کو کئی گنا بڑھاتا ہے بلکہ کم لیٹنسی (تاخیر)، بہتر کال کوالٹی اور مستحکم کنکشن بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم ٹیک ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر صارفین اپنے 5جی سپورٹڈ ڈیوائسز سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں کیونکہ یہ فیچر اکثر ڈیفالٹ طور پر بند ہوتا ہے۔

ایسے میں سوال یہ ہے کہ 5Gکو اپنی ڈیوائسز میں کیسے فعال کیا جائے؟

صارفین صرف چند آسان سیٹنگز کو تبدیل کرکے اپنے موبائل یا ٹیبلٹ میں 5G کو فعال کر سکتے ہیں، اور یہ عمل ایک منٹ سے بھی کم وقت لیتا ہے۔

آئی فون صارفین کے لیے مکمل گائیڈ:

اگر آپ آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو سب سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ 5G کوریج والے علاقے میں موجود ہیں۔ اس کے بعد درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

1:ہوم اسکرین سے سیٹنگ کھولیں

2:نیچے اسکرول کر کے سیلولر پر ٹیپ کریں

3:سیلولر ڈیٹا اپشن منتخب کریں

4:وائس اور ڈیٹا میں جائیں

5:یہاں 5G اٹو یا 5G آن منتخب کریں

ماہرین کے مطابق 5G اٹو بیٹری بچانے کے لیے بہتر آپشن ہے کیونکہ یہ ضرورت کے مطابق خود نیٹ ورک سوئچ کرتا ہے۔

آئی پیڈ صارفین بھی 5G سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

 آئی پیڈ پر طریقہ کار تقریباً ایک جیسا ہے، البتہ مینو میں تھوڑی تبدیلی ہو سکتی ہے:

1:سیٹنگ کھولیں

2:بائیں جانب سیلولر منتخب کریں

3:سیلولر ڈیٹا اپشن پر جائیں

4:وائس ڈیٹا یا ڈیٹا موڈ میں جا کر5جی اٹو منتخب کریں

اس کے بعد آپ کا آئی پیڈ تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے مکمل تیار ہو جائے گا۔

اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے تفصیلی طریقہ:

اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں مختلف برانڈز کی وجہ سے سیٹنگز کا لے آؤٹ تھوڑا مختلف ہو سکتا ہے، لیکن بنیادی طریقہ ایک جیسا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر سام سنگ گیلیکسی ایس25 + میں:

1:ہوم اسکرین سے اوپر سوائپ کر کے مینو کھولیں

2:سیٹنگ میں جائیں

3:کنکشنز پر ٹیپ کریں

4:موبائل نیٹ ورکس منتخب کریں

5:یہاں Allow 5جی سروس کو آن کریں

ایک بار آن ہونے کے بعد، فون خود بخود دستیاب 5جی نیٹ ورک سے جڑ جائے گا۔

اینڈرائیڈ ٹیبلٹس کے لیے مکمل رہنمائی

 Samsung Galaxy Tab A11+ 5G 5جی جیسے ٹیبلٹس میں بھی یہی طریقہ کار استعمال ہوتا ہے:

1:سیٹنگ کھولیں

2:کنکشنز میں جائیں

3:موبائل نیٹ ورکس پر ٹیپ کریں

4: Allow 5جی سروس کو فعال کریں

اس کے بعد ٹیبلیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے 5جی نیٹ ورک استعمال کرے گا۔

چند خاص باتوں کا دھیان

ماہرین نے صارفین کو چند اہم باتوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی ہے:

1:جی5 صرف انہی علاقوں میں کام کرے گا جہاں نیٹ ورک دستیاب ہو

2:آپ کا سم کارڈ اور پیکج بھی 5جی سپورٹڈ ہونا چاہیے

3:بعض اوقات نیٹ ورک سیٹنگز ری سیٹ کرنے سے بھی مسئلہ حل ہو جاتا ہے.

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ 5جی کو فعال کرنا صارفین کے ڈیجیٹل تجربے کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔ چاہے آن لائن گیمنگ ہو، ویڈیو اسٹریمنگ یا بڑی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنا ہر چیز پہلے سے کہیں زیادہ تیز اور ہموار ہو جاتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین

Read More

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سروسز پر بھاری ٹیکسز ڈیجیٹل ترقی میں رکاوٹ قرار

پاکستان میں موبائل سروسز پر عائد بھاری ٹیکسوں نے ملک کو ایک ایسے "ٹیکس ٹریپ"

Read More

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.