جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مقررین کے پروفائلز جاری

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے ایک عہدیدار نے 27 مارچ 2026 کو جنیوا میں شروع ہونے والی 11ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شریک مقررین کے پروفائلز جاری کردیے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مقررین میں ڈاکٹر عائشہ شامل ہیں جو ایک سیاسیات کی ماہر اور کنگز کالج لندن میں سینیئر فیلو ہیں، جبکہ وہ پاکستان کی فوج پر لکھی گئی کتابوں خصوصاً ’ملٹری انکارپوریٹڈ‘ کی مصنفہ بھی ہیں۔

سردار اختر مینگل جو بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اور سینیئر بلوچ سیاسی رہنما ہیں، کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر نسیم بلوچ چیئرمین بلوچ نیشنل موومنٹ اور بلوچ سیاسی شخصیت بھی مقررین میں شامل ہیں۔

مرسے مونجے کینو، جو یو این پی او کی سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کی علمبردار ہیں، بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

منظور پشتین، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ اور پشتون سیاسی و حقوق کے کارکن، بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

شہباز خان جو سماجی و سیاسی کارکن اور ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے نمائندہ ہیں، بھی خطاب کریں گے۔

اینڈی ورماوٹ، بیلجیئم کے انسانی حقوق کے کارکن اور صحافی، جو پوسٹ ورسا کے چیئرمین اور یورپی یونین کلائمیٹ پیکٹ کے سفیر بھی ہیں، بھی مقررین میں شامل ہیں۔

گیری کارٹ رائٹ، ای یو ٹوڈے کے پبلشر و ایڈیٹر، چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف جرنلسٹس کے رکن اور یورپی پارلیمنٹ کے سابق مشیر بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

اینا لورینا ڈیلاگیڈیلو اقوام متحدہ کے جبری گمشدگیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کی رکن، انسانی حقوق کی وکیل اور متاثرین کے لیے سابق ڈپٹی اٹارنی، بھی خطاب کریں گی۔

ڈاکٹر ہدایت بھٹو، سندھی سیاسی کارکن اور ورلڈ سندھی کانگریس کے منتظم، بھی مقررین میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر نصیر دشتی مصنف اور سیاسی تجزیہ کار، جو بلوچ ہیومن رائٹس کونسل کے ایگزیکٹو صدر بھی ہیں، کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ثقلین امام سابق بی بی سی صحافی، جنہیں میڈیا میں 30 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے، بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

فکسڈ ٹیکس اسکیم میں شامل ہونے سے چھوٹے دکانداروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

حکومت نے ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک آسان ٹیکس نظام متعارف کرا

Read More

‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا’، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی بجٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.